برن:تحریک کشمیر یورپ سوئٹزر لینڈ کے زیر اہتمام خصوصی ویب نار میں بابائے حریت کشمیر سید علی گیلانی شہید شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ویب نارسے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے سید علی گیانی نے اپنی ساری زندگی کو تحریک آزادی کشمیر کے وقف کر رکھا تھا ۔ انہوں نے مشکل اور نامسائد حالات میں آزادی کی جدوجہد جارہی رکھی ۔بھارت کی تمام سازشوں اور ہتھکنڈوں کو بے نقاب کیا ۔سید علی گیلانی مرحوم کا کارنامہ جنرل پرویز مشرف کا چار نکاتی تقسیم کشمیر کا فارمولا مسترد کرنا تھا۔ میری ان کے ساتھ دو مرتبہ ملاقات ہوئی اور انہوں نے کبھی مایوسی کا اظہار نہیں کیا ہمیشہ استقامت کے ساتھ جدوجہد کو جاری رکھا ۔
کانفرنس کی صدرارت تحریک کشمیر یورپ سوئٹز لینڈ کے صدر اعجاز احمد، طاہرچوہدری نے کی ۔تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سکریٹری میاں محمد طیب، تحریک کشمیر یورپ کے سنئر نائب صدر محمود شریف، تحریک کشمیر یورپ سوئٹز لینڈ کے جنرل سکریٹری یامین سید،نائب صدر چوہدری خادم حسین، عبدلالرحمان ،طارق بت، کیپٹن ناصر اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جیلوں میں گذارا دس سال انہیں گھر میں نظر بند رکھا گیاان کی تدفین بھی رات کے اندھیرے کی گی اور ان کی قبر پر آج بھی فوج کا پہرا ہے تحریک کشمیر یورپ اٹلی کے زیرا ہتمام سید علی گیلانی شہید کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر اسلامک سوسائٹی اٹلی بنارس حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی شہید نے حق خودارادیت کے مطالبے پر ہمیشہ ڈٹے رہے پوری کشمیری قوم کو تحریک آزادی کے ساتھ وابستہ کیا کہ کشمیر کا بچہ بچہ علی گیلانی ہے اور دس لاکھ بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار ہے تحریک کشمیر یورپ اٹلی کے صدرت چوہدری بابر وڑائچ نے کی سید علی گیلانی کو خراج زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی کانفرنس میں صدر الخدمت فاونڈیشن اٹلی عامر شہزاد گوندل نے خصوصی شرکت کی اور اختتامی دعا بھی کی۔