اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت اور وزیراعظم نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خوش دامن کے انتقال پراظہار تعزیت کیا ہے اپنے الگ الگ تعزیتی بیانات میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء سے اظہار ہمدردی کیا ہے ، مملکت آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے گورنر پنجاب سے ان کی خوش دامن کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اپنے بیا ن میں زیراعظم نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا ء کی ہے