جماعت اسلامی سید علی شاہ گیلانی شہید کے آزادی کشمیرکے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، ڈاکٹر محمد مشتا ق خان

ہجیرہ ( صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی سید علی شاہ گیلانی شہید کے آزادی کشمیرکے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی،انسانی حقوق کے عالمی ادارے سید علی شاہ گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف مودی کے خلاف آواز بلند کریں ،مودی نے دین میں کھلی مداخلت کرتے ہوئے سید علی شاہ گیلانی کی میت لواحقین کے حوالے نہیں کی تاکہ وہ ان کی وصیت کے مطابق شہداء کے قبرستان میں دفن کرسکیں،نریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں ڈھونک انتخابات کے نام پر 5سو فوجی کمپنیاں مقبوضہ کشمیربھیج کرثابت کررہاہے کہ دس لاکھ فوج شکست کھاچکی ہے اس لیے مزید کمک بھیجی جاری ہے،اقوام متحدہ اوآئی سی اور یورپی یونین کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلانے کے لیے کردار ا دا کریں،

ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ ہجیرہ کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیرخان صدر جے آئی یوتھ سردار حیبیب خان مختار علی خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرمیں رائے عامہ منظم کرکے حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے ،جماعت اسلامی اقتدار امیں آکر بیس کیمپ کو حقیقی بیس کیمپ بنائے گی اور کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے گی،یہاں کے عوام کے مسائل حل کرے گی ،ہمار مسائل کا حل قرآن وسنت کا نظام ہے جس کے لیے ہمارے ابااجداد نے قربانیاں پیش کیں تھیں،نااہل قیاد ت نہ تو کشمیرکی آزادی کے لیے کوئی کردار اد کرسکی اور نہ ہی یہاں کے عوام کے مسائل حل کرسکی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پر عوام اعتماد کریں تو ہم اس خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔