جموں—مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوج کے حمایت یافتہ دہشت گرد گینگ ویلج ڈیفنس گارڈز ( وی ڈی جی )کے ایک رکن نے ضلع ریاسی میں خودکشی کر لی ہے۔
اشوک کمار نامی وی ڈی جی رکن نے ضلع کے علاقے تھیرو پونی میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کی۔ کمارگزشتہ تقریباً 20 برس سے ولیج ڈیفنس گارڈز سے وابستہ تھا۔
بھارتی فوج نے وی ڈی جی جموں خطے کی مسلمان آبادی کو ڈرانے دھمکانے قائم کی ہے۔