لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے پر نمٹا دی


لاہور(صباح نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے پر نمٹا دی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی، مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے پر عدالت نے درخواست ضمانت نمٹا دی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ عدالتی نظام پر سوال کیوں اٹھایا گیا؟ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں میں کوئی مقدمہ بغیرتاریخ ملتوی نہیں ہوتا،

چیف جسٹس نے کہاکہ عدالتیں کام کررہی ہیں لیکن الزام عدالت پر لگا دیا گیا، عدالتوں میں بھی انسان بیٹھے ہیں ، کوئی مشینیں لگی ہوئی نہیں ہیں ۔