تاجروں کی ہڑتال حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے: اجمل بلوچ


اسلام آباد(صباح نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ معیشت دانوں نے مشورے دے کر ملک تباہ کر دیا، ہڑتال کر کے تاجروں نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے،ویلیو ایشن ٹیکس واپس لیا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم حکومتی اخراجات کم کریں، آئی ایم ایف کے نام پر بیوقوف بنا رہے ہیں۔ ہر وزیر اعظم کہتا ہے ایف بی آر چوری کرتا ہے، ودہولڈنگ ٹیکس اشیائے خورونوش پر لگا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو 22 ہزارمیگا واٹ بجلی چاہیے، جتنے یونٹ بجلی استعمال ہو اتنا بل لیا جائے، لیکن ہم سے بل 44 ہزار میگاواٹ کا لیا جا رہا ہے۔ ہم 6 ماہ سے کہہ رہے تھے کہ بات کی جائے  دوسری طرف  مری میں تاجروں کی دکانیں گرائی جارہی ہیں، صورت حال بہتر نہ ہوئی تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پنجاب میں ریلیف دیا،وزیرِ  اعظم نے بجلی میٹر پر ہزار روپے کرایہ لگا دیا، ممبران اسمبلی کو ترقیاتی  فنڈ دیا گیا تو ہم احتجاج کریں گے۔