فیصل آباد (صباح نیوز)ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان خدیجہ اصغر جی سی یونیورسٹی کی فیس میں حالیہ اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کا یہ قدم ہزاروں طلبہ و طالبات کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دینے کے مترادف ہے۔
جی سی یونیورسٹی ہزاروں طلبہ و طالبات کی مادرِ علمی ہے،طلبہ کو تعلیم سے محروم کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔
اسلامی جمعیت طالبات پاکستان حکامِ بالا سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ فیس میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیا جائے اور طلبہ و طالبات کے باقی مسائل حل کرنے کے لیے بھی کوششیں کی جائیں۔