برمنگھم(صباح نیوز)تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہاہے کہعالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرائے ورنہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے،کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوا جس کی وجہ سے لاکھوں کشمیری بھارتی دہشتگردی ک نشانہ بن چکے ہیں،کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔
ان خیالات کااظہاان ھوںنے تحریک کشمیر برطانیہ برمنگھم برانچ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا،نفرنس کے مہمان خصوصی تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمدغالب تھے کانفرنس سے مختلف کشمیری ، پاکستانی رہنما علماء کرام نے خطاب کیا، انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو اجاگر اور یوم یکجہتی کشمیر کے بانی مرحوم قاضی حسین احمد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تحریک کشمیر برطانیہ برمنگھم، کے صدر راجہ قمر عباس، سکریٹری چوہدری اکرام الحق نے کہا کہ دنیا کے کونے کونے سے کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کریںگے بھارت جیسے دہشتگرد ملک کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا کہ بھارت ایک ظالم اور قاتل ملک ہے بھارت کے ناپاک عزائم اور منصوبوں کی وجہ سے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کو شدید خطرہ ہے عالمی برادری نے بھارت کو لگام نہ دی تو دنیا کو تباہی بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا خطے میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیان فوجی تصادم کے نتیجے میں ایٹمی جنگ کا شدید خطرہ ہے۔
تحریک کشمیر برمنگھم کے رہنمائوں نے کہا ہے اقوام متحدہ نے اپنے وعدوں اور معائدوں پر عمل درآمد نہیں کرایا کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا لاکھوں کشمیری بھارتی دہشتگردی کے نشانہ بن چکے ہیں قتل عام میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے بھارت غیر کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر آباد کرنے کی سازشیں کر رہا ہے اور کشمیری بھارت کے ان غیر قانونی منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں۔مقررین نے کہاکہ کشمیری اپنی آزادی کی منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیںگے۔