اسلام آباد (صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے ، دہشت گردی کی کارروائیاں ہمارے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
سردار ایاز صادق نے موسیٰ خیل بلوچستان میں بسوں سے مسافروں کو اتار کر انہیں قتل کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے،انہوں نے 23مسافرو ں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ پیرکو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی انتہائی شرمناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہمارے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ، قوم اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ انہوں نے جاں بحق مسافروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اور اللہ تعالی سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔