یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر ڈی چوک سیل


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرز رکھ کر ڈی چوک سیل کردیا ۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے خلاف ملازمین کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظراسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرز رکھ کر ڈی چوک سیل کر دیا۔

واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے سٹورز کی ممکنہ بندش کے خلاف  احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت ملک میں تمام یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔