سبی کے علاقے کولپور سے 6 افراد کی لاشیں برآمد


سبی(صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے کولپور سے 6 افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سبی کے علاقے کولپور کے پہاڑیوں سے انتظامیہ کو 6 لاشیں ملی ہیں، مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں سول ہسپتا ل منتقل کردی گئیں۔

لاشوں کی شناخت اب تک نہیں ہوئی۔پولیس کے مطابق 2لاشیں تباہ شدہ برج کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جبکہ 4افراد کی لاشیں قومی شاہراہ سے کولپور کے مقام پر ملیں۔