سری نگر(صباح نیوز) بھارتی حکومت کے ایک ٹریبونل نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر مزید پانچ سال تک پابندی کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے ۔
بھارتی وزارتِ داخلہ نے 27 فروری 2024 کو نوٹیفکیشن کے ذریعہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع کر دی تھی ۔ بھارتی حکومت نے اس فیصلے کی تو ثیق کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ ( یو اے پی اے) کے تحت دہلی ہائی کورٹ کے جج نوین چاولہ پر مشتمل یک رکنی ٹریبونل قائم کیا تھاٹربیونل نے بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کو غیر قانونی تنظیم قرار دینے کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔ٹربیونل نے تنظیم پر بھارتی حکومت کی پابندی کو برقرار رکھا اور پابندی کو اگلے پانچ سال تک بڑھا دیا۔ ٹربیونل نے بھارتی حکومت کے اس استدلال کو بھی تسلیم کیا کہ کہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کشمیر کو بھارت سے الگ کرنا چاہتی ہے تنظیم خطے میں علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہے
واضح رہے کہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر 28 فروری 2019 کو پانچ سال کی مدت کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد اس میں توسیع کی گئی اور 28 فروری 2024 کو مزید پانچ سال کے لیے پابندی کو بڑھا دیا گیا تھا۔