پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عارف علوی اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات اور ان کے تحفظات سنیں گے۔ عارف علوی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز دے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو وزارت سے ہٹانے کے معاملے پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔