چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کوسٹل مکران ہائی وے بس حادثے میں جانی نقصان پراظہارافسوس


اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے صوبہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں کوسٹل مکران ہائی وے پر زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کا سن کر بہت دکھ ہوا ۔ بس حادثہ میں متعدد افرادجاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے ،زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے  دعا گو ہوں ۔ چیئرمین سینیٹ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے زائرین کی بس کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔