جموں:جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں ٹریفک سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
ادھم پور کے تھنڈا پڈر علاقے میں شاہراہ پر گزشتہ روز ایک گاڑی سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار مسافر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے دو مسافر زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ۔
متوفین کی شناخت 26 سالہ ابھے اور 23 سالہ دیوم کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت 24 سالہ ہریش اور 25 سالہ پارس کے بطور کی گئی ہے ۔ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا ہے ۔