آرمی چیف سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

 اسلام آباد(صباح نیوز) بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ کو ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات سے خبردار کیا ہے ۔انہوں نے یہ بات  جمعرات کے روز راولپنڈی میں نو مختلف ملکوں کی نمائندگی کرنے والے ہارورڈ بزنس سکول کے چوالیس طلبا کے وفد سے ملاقات میں کہی ۔طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان پر زوردیا کہ وہ ڈیجیٹل مواد اور سائٹس احتیاط سے استعمال کریں ۔

انہوں نے عصر حاضر کے سیکورٹی مسائل سے نمٹنے کیلئے تعلیم ، تنقیدی سوچ اور جدت کی اہمیت پرزوردیا ۔انہوں نے پاکستان کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا اور وفد کی حوصلہ افزائی کی کہ ذاتی تجربات کی بنیادپر اپنی آرا قائم کی جائیں۔طلبہ نے سوال وجواب کی تعمیری اور بھرپور نشست فراہم کرنے پر بری فوج کے سربراہ کا شکریہ اداکیا ۔