لاہور(صباح نیوز) ناظمہ جامعہ پنجاب، اسلامی جمعیت طالبات پاکستان،آیت وحید نے جامعہ پنجاب کی طرف سے فیسوں میں حالیہ اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کا یہ قدم ہزاروں طلبہ و طالبات کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دینے کے مترادف ہے۔ اس پر آیت وحید کا مزید یہ کہنا ہے کہ فیس بڑھانے کے باوجود انتظامیہ طلبہ و طالبات کو سہولیات پہنچانے سے قاصر ہے۔
دور دراز علاقوں سے آئی ہوئی طالبات پر ہوسٹل کے دروازے بند کرنا تشویش ناک ہے۔اس کے علاوہ جامعہ پنجاب میں ایم اے اور بی اے کو ختم کر دینا بھی تین لاکھ طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی ہے۔ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان حکامِ بالا سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ فیس میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیا جائے اور طلبہ و طالبات کے باقی مسائل حل کرنے کے لیے بھی کوششیں کی جائیں