پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس 27 اگست کو سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد (صباح نیوز)تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس 27 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلا تحریری جواب پر دلائل دیں گے۔