حویلی (صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں بندوق کی نوک پر نام نہادانتخابات کاڈرامہ رچا کر دنیا کو گمراہ نہیںکرسکتا،نریندرمودی نے پوری دنیا میںہندوستان کے نام نہاد جموری اور سیکولر چہرے کو بے نقاب کردیاہے،اب دنیا ہندوستان کے کسی مکروفریب پر یقین رکھتی ،حکمران حویلی کے مسائل حل کریں ،حویلی کی پسماندگی کی ذمہ داری حکمرانوں پر ہے،جماعت اسلامی اپنی بساط کے مطابق عوا م کی خدمت کررہی ہے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں جماعت اسلامی اس خطے کی تقدیر بدل دے گی،ہماری ساری محرومیوں اور مسائل کے ذمہ دارنالائق حکمران ہیں،
ان خیالات کااظہارانھوںنے شہداء کشمیر کانفرنس اور جماعت اسلامی کی 50ویں گولڈن جوبلی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیرخان ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جمیل راٹھور،بلال چوھدری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ حویلی کے بہادر اورغیور لوگوںکو یقین دلاتا ہوں کہ جماعت اسلامی کسی بھی مرحلے پر حویلی کے عوام کو تنہانہیں چھوڑے گی،ہمارا سکول سٹم اور خدمت کا نظام عوام کے لیے ہے اور ہماری کوشش ہے کہ یہاں کے عوام کو سہولت ملے یہاں کے بچے اور بچیاں ذہین اور لائق ہیں،یہاں کے عوام کے اندر اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحتیں رکھی ہیں،ہمارا لمیہ یہ رہاہے کہ ہماری قیادت اس پوٹنشل سے استفادہ نہیں کرسکی ہمارے حکمران اپنے ذاتی مفادات سے آگے نہیں نکل سکے۔جماعت اسلامی پورا تبدیلی کا پیغام لے کر عوام کے پاس جارہی ہے ہم بدلیںگے اس نظام کو جو عوام کی ریلیف دینے کی بجائے خواص کو ریلیف دے رہاہے۔اس موقع پر انھوںنے کہاکہ کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا جماعت اسلامی کے دستور کے حصہ ہے ہماری ترجیجات میں عوام کی فلاح کے ساتھ ساتھ کشمیرکی آزادی ہے ،ہندوستان غیر ریاستی باشندوںکو ووٹ کا حق دے کر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزیوں کو مرتکب ہورہاہے۔