اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی کمی واقع ہو گئی جس سے ڈالر 278 روپے 30 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78 ہزار111 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 4 ارب 2 کروڑ 94 لاکھ 55 ہزار 986 روپے مالیت کے 11 کروڑ 42 لاکھ 32 ہزار 393 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔