ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

 پنڈی گھیب ( صباح نیوز) ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان  نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔  وزیر اعظم  نے سابق پارلیمانی سیکرٹری ملک لعل خان کمڑیال (مرحوم ) کی پارٹی اور میاں برادران کیساتھ وابستگی اور پارٹی کیلئے انکی خدمات کو سراہا ۔

میاں محمد شہباز شریف نے ملک لعل خان کمڑیال اور ملک سہیل خان کمڑیال کی پارٹی کیلئے خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔ ملک سہیل خان کمڑیال نے وزیراعظم  کو  اپنے علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کی تجاویز سے آگاہ کیا ۔ میاں محمد شہباز شریف نے یقین دلایا کہ ان مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کیئے جائیں گے۔