چکن سستا کرنے کی درخواست،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم


لاہور (صباح نیوز) لاہورہائیکورٹ نے برائلر مرغی کا گوشت سستا کرنے کے لئے متفرق درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی برائلر مرغی کا گوشت سستا کرنے کے لیے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس پر سماعت کی۔بعدازاں عدالت نے مرغی کا گوشت سستا کرنے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی متفرق درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔