نیویارک (صباح نیوز) ایران نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے صدارتی انتخابات میں ایرانی مداخلت بارے الزامات کو درست سمجھتا ہے تووہ اس کا ثبوت فراہم کرے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکا اپنے الزامات کو درست سمجھتا ہے تووہ ایرانی حکام کو امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا ثبوت فراہم کرے،ہمارے خلاف اس طرح کے دعوے بے بنیاد اوربغیر موقف کے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی حکومت کے دعوے سچے ہیں تو اسیدستاویزات فراہم کرنی چاہئیں تاکہ اسے ایران جواب دے سکے ۔