مظفر آباد(صباح نیوز)مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 4 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے دو جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
آزاد کشمیر کے علاقے باغ ہٹیاں بالا،عباس پور، چناری،دھیرکوٹ ،حویلی اور چکوٹھی سمیت جہلم ویلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،وادی لیپہ میں جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کا پہلا جھٹکا 6صبح بج کر 16 منٹ پر اور دوسرا جھٹکا 6 بج کر 23 منٹ پر محسوس کیا گیا۔
زلزلے کا مرکز سوپور کے قریب تھا، جبکہ اس کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 11 کلو میٹر تھی۔لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ،زلزلے کے باعث مظفرآباد میں کچھ دیر کے لئے انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔