چینی سرمایہ کار الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کیلئے 3000 چارجنگ سٹیشنز قائم کریں گے ۔چوہدری شافع حسین

اوکاڑہ(صباح نیوز) پنجاب کے  وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہا کہ چینی سرمایہ کار گروپ 100 ملین ڈالر کی لاگت سے پاکستان بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کیلئے 3000 چارجنگ سٹیشنز بھی قائم کرے گی۔ اس غیر ملکی سرمایہ کاری سے ایک طرف فضائی آلودگی کم ھو گی دوسری طرف ملک میں روزگار کر مواقع پیدا ھونگے۔ سرمایہ کاری میں چائنہ ہمارا سٹریٹیجک پارٹنر ھے۔ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ تحفظ فراہم کرے گی۔ پنجاب میں ٹیوٹا کے اداروں کی آپ گریڈیشن جاری ھے۔ پنجاب کے ڈویژنل اداروں میں جاپانی، کورین، چائنی لینگویج کورس شروع کر دیے گئے ہیں تاکہ ہمارے اداروں سے فارغ التحصیل طلبا اچھے مستقبل کے ان ممالک میں اپنی توانائیاں صرف کر کے ملک کے روشن مستقبل کا حصہ بن سکیں۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے دستیاب وسائل کو مثبت انداز میں استعمال کر رہی ھے۔ عوام کی مشکلات کا اندازہ ھے۔ مسلم لیگ کے ساتھ کھڑے رہنے والے کارکنوں کو وسیع تر بنیاد پر ایڈجسٹ کر رہے ہیں تاکہ وہ بھی صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں   وزارت صنعت و تجارت، کامرس و فنی تعلیم پنجاب کے سیاسی آمور کے کوآرڈینیٹر مرزا شاھد بیگ کے ہمراہ صدر مسلم لیگ اوکاڑہ علی عمران چوہدری،تحصیل صدر چوہدری ذیشان حبیب سندھو، مرزا نجم الحسن کے ہمراہ دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترجیحات عوام کے لیے سہولیات فراہم کرنا ھے۔ عوام کے بنیادی مسائل کے ممکنہ اور کلیدی حل کے لیے اقدامات کرنا ھے۔انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں فنی تعلیم اداروں جدت لائی جا رہی ھے ہنرمند اور پڑھا لکھا صنعتی ترقی یافتہ پنجاب ہی میری اولین ترجیحات ہیں۔چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی اٹل حقیقت ھے اور اس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔