اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمینٹ ہاؤس میں ملازمین کے لئے موجود کنٹین زبوں حالی کا شکار،بہتری کے لئے سی ڈی اے نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے،صفائی نہ ہونے برابر ہے فرنیچر انتہائی پران اور کرسیا ں ٹو ٹ چکی ہیں باہر بیٹھنے کے لئے رکھے گئے بینچ بھی جگہ جگہ سے ٹوٹے ہوئے ہیں ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سی ڈی اے کو کنٹین کی حالت زار بہتر کرنے کیلیے تین خطوط لکھے گے کسی کو خاطر میں نہیں لایا گیا ۔ کنٹین میں فرش ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بجلی کانظام درہم برہم ہے ،
پارلیمینٹ ہاؤس کی پارکنگ ایریا میں واقع کنیٹن سے ملازمین،ڈرائیورز پولیس و سیکورٹی اہلکار اور ملازمین کے مہمانوں کے لئے ہے ۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سی ڈی اے کو اس معاملے پر تین خطوط لکھے گئے جو پس پشت ڈال دیئے گئے۔قومی اسمبلی کے خطوط کے مطابق پارلیمنٹ کی کنٹین کی حالت زبوں حالی کا شکار ہے ،قومی اسمبلی نے سی ڈی اے کو فرنیچر، واٹر کولر اور پنکھے نصب کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ سی ڈی اے کو ٹوٹے فرش اور لاٹص کو ٹھیک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ کنٹین کی چھت کی مرمت کی بھی ہدایت کی گئی تھی ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے لکھے گے تینوں خطوط پر سی ڈی اے نے عمل در آمد نہیں کیا۔