سری نگر:بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے مختلف حیلے بہانوں سے کشمیریوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
این آئی اے نے ضلع شوپیاں میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ین آئی اے نے شوپیاں کے گاؤں ٹینگ پورہ میں ایک کشمیری ناصر رشید بٹ کا رہائشی مکان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کر لیا ہے۔این آئی اے نے دعوی کیاہے کہ ناصر رشید ایک مجاہد تنظیم کا کارکن ہے اور ضلع شوپیاں میں ایک سرپنچ کے قتل میں ملوث ہے ۔