سری نگر— جنوبی، وسطی اور شمالی کشمیر میں مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے اننت ناگ ضلع میں کے گاڈ ہانجی پورہ، بجبہاڑہ علاقے میں ریت نکالنے کے دوران ٹیلے سے میٹی کا ایک بڑا تودہ گرآیا جس کے تلے تین مزدور دب گئے تین مزدوروں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا.
ڈاکٹروں نے دو مزدوروں محمد الطاف خان اور مشتاق احمد شیخ کو مردہ قرار دے دیا وسطی کشمیر کے کنگن علاقے میں مینڈھر، پونچھ کا ایک 26 سالہ رہائشی محمد مصطفی گوجرایک ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا.
بانڈی پوری میں ٹریفک کے حادثے میں معراج الدین نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔ کولگام دمہال ہانجی پورہ میں مختار احمد نامی شخص آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا