ضلع ڈوڈہ میں چار کشمیری نوجوان شہید


سری نگر۔بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو ضلع ڈوڈہ میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ضلع ڈوڈہ کے علاقے شیو گڑھ اسر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے علاقے میں ایک مقامی شخص زخمی بھی ہوا۔

قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک کیپٹن ہلاک ہو گیا تھا۔