کوئٹہ میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا ، ڈپٹی وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے افتتاح کیا۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے کوئٹہ میں جدید سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے کے آغاز پر اظہار مسرت کیا ہے ۔ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کررہی ہے، کوئٹہ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے سے عوام کو صفائی کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ  کوئٹہ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کی تشکیل اور عمل درآمد کے لئے تین ماہ کا مختصر وقت دیا گیا ، بہت مختصر وقت میں عوامی نوعیت کا اہم منصوبہ شروع کرنے پر کمشنر کوئٹہ اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،بلوچستان میں عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جاررہی ہے۔

، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر تین ماہ کی ریکارڈ مدت میں منصوبے پر کام شروع کردیا گیا، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی کمپنی گھر گھر سے کوڑا کرکٹ جمع کرے گی ، کوئٹہ سے روزآنہ 16 سو ٹن کچرا اٹھایا جائے گا جس پر حکومت کے کوئی اضافی اخراجات نہیں آئیں گے، میونسپل کارپوریشن اور نجی کمپنی کثیر الجہتی اقدامات کے ذریعے صوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کام کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، مشیران اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔دوسری جانب

بلوچستان میں نادرا کے 21 نئے رجسٹریشن سینٹرز اور 6 نئی موبائل رجسٹریشن وہیکلز کا افتتاح

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں نادرا کے 21 نئے رجسٹریشن سینٹرز اور 6 نئی موبائل رجسٹریشن وہیکلز کا افتتاح کر دیا ۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کی 21 تحصیلوں میں نئے رجسٹریشن مراکز کے قیام سے عوام کو رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے حصول میں آسانیاں میسر آئیں گی، دور دراز علاقوں کے عوام کو رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا تھا ،

نئے رجسٹریشن مراکز اور موبائل وہیکلز سے عوام خصوصاً ضعیف العمر افراد اور خواتین کو گھر کی دہلیز پر رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے حصول کی سہولت میسر آئے گی ۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے  صوبے میں نادرا کے نئے رجسٹریشن سینٹرز اور ایم آر ویز کی فراہمی پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی ادارے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں خدمات کی سہل فراہمی کے لئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کریں ، تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان،سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی،صوبائی وزرا،پارلیمانی سیکرٹریز اراکین اسمبلی، نادرا حکام اور حکومت بلوچستان کے اعلیٰ افسران  نے شرکت کی ۔