برمنگھم(صباح نیوز)یوم آزادی پاکستان کے موقع پر سید مودودی فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام خصوصی تقریب ہوئی ، تقریب میں کہا گیا کہ کشمیری عوام پاکستان کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں پاکستان کے عوام کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں ۔
مودودی فاؤنڈیشن کے سرپرست علامہ سرفراز مدنی نے کہا کہ مٹھی بھر مافیا پاکستان پر مسلط ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام اور جمہوریت کہیں نظر نہیں آتی بانی پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا سید مودودی فاؤنڈیشن کے چئیرمین محمدغالب نے کہا آزادی ایک نعمت ہے پاکستان کے حالات کے ذمدار عوام ہیں کہ انہوں ملک میں دیانتدار قیادت کا ساتھ نہیں دیا جن ملکوں کے عوام باشعور ہوتے ہیں وہ اپنی قیادت کا احتساب کرتے ہیں آزمائے ہوئے لوگوں بار بار نہیں آزماتے اور ملک جن مشکلات کا شکار ہے اسے ایک اسلامی اور جمہوری قیادت ہی بحران سے نکال سکتی ہے
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کشمیری عوام پاکستان کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں پاکستان کے عوام کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں حکمرانوں کی پالیسایں کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق نہیں پاکستان عمل مدد کے بغیر کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا
تقریب سے پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری، حافظ محمد ادریس، جماعت اسلامی کے رہنما عابد محمود خواجہ، کشمیر رابطہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری صاحزادہ فاروق القادری، پیغام اسلام ٹرسٹ کے ٹرسٹی بابر سلیم راجہ، برٹش پاکستانی فورم کے چئیرمین ڈاکٹر بشیر ظہر، تحریک استحکام پاکستان کے ترجمان افتخار جگنو، زبیر شائین نے خطاب کیا تلاوت قران کے بعد خواجہ محمد سلیمان نے نعت پیش کی اور معروف شاعر عارف کشمیری نے پاکستان کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا تقریب میں مختلف سیاسی اور سماجی رہنماؤں چوہدری اکرام الحق، چوہدری منظور حسین ، حاجی منیر حسین، خواجہ نثار احمد۔ مولانا ھمد ریاض، اکرم شیرازی، راو اشرف،مزمل بٹ، محمد اشرف، محمد حسین اعوان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔