ضلع ڈوڈا میں بھارتی فوج پر ایک حملے میں فوجی افسر ہلاک


سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں بھارتی فوج پر ایک حملے میں فوجی افسر ہلاک ہوگیا ہے ۔ کیپٹن دپیک  گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ۔اسے  فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

بھارتی فوج کی  وائٹ نائٹ کور نے  ایکس پر ایک پوسٹ میں  تصدیق کی ہے کہ  ڈوڈا میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک فوجی افسر ہلاک  ہو گیا۔ حملہ آور ڈودا کے جنگلات میں  چھپ گئے ہیں بھارتی فوج کی بھاری جمعیت اور پیراکمانڈوز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے تلاشی آپریشن جاری ہے ۔

ڈوڈہ ضلع اور ملحقہ پٹنی ٹاپ اور بٹوٹ علاقوں میں فوجی نفری  بڑھا دی گئی ہے۔ بٹوٹ کشتواڑ ہائی وے ہائی الرٹ پر ہے اور نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کئی مقامات پر سیکورٹی چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔