اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ مدینے کی ریاست کے بعد پاکستان اسلامی ممالک کی واحد ریاست ہے جو اسلامی نظریے کی بنیادپر معروض وجود میں آئی،جماعت اسلامی نے نظریہ پاکستان کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور دے رہی ہے ،پاکستان میں حقیقی جشن آزادی اس وقت منائیں گے جب پورا کشمیرآزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا اور پاکستان دنیا کی بڑی طاقت بنے گا
ان خیالات ااظہارانھوں نے گلگت بلتستان کی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی اور عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریںتو حالات کو بدل دیںگے،ہماری ساری پسماندگی اور مسائل کی جڑ نالائق قیاد ت ہے ،چاہے وہ آزا دکشمیرکی ہویا گلگت ہلتستان کی ہو انتخابات کے موقع پر چندنعرے دے کر ووٹ حاصل کرتے ہیں اور پورے پانچ برس اپنے ذاتی کام کرتے ہیں اپنے خاندان اور برادری سے آگے بڑنے کے لیک تیار نہیں ہیں جماعت اسلامی اقتدار میں آکر خطہ کے عوام کی تقدیر بدل دے گی۔انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں آج بھی کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،تحریک آزاد ی کشمیردراصل تحریک پاکستان کا تسلسل ہے ۔