وویمن یونیورسٹی باغ تا سدھن گلی روڈ کی ری کنڈیشننگ منصو بے کو اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا امیر مقام


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر انجنیر امیر مقام نے کہا ہے کہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر پاکستان میاں محمد شہباز شریف  کے ویثرن کے مطابق آزاد کشمیر کو مثالی خطہ بنائیں گے، کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان ہر وقت حاضر ہے، ازاد کشمیر میں فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔باغ  دفاعی اور سیاحتی اہمیت کی حامل  وویمن یونیورسٹی تا سدھن گلی روڈ کی ری کنڈیشننگ کے  متعلق منصوبہ کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کے لیے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور ایڈیشنل سیکرٹری ترقیات کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جلد منصوبہ پر عمل ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےاپنے آفس میں تحریک ری کنڈیشننگ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں تحریک ری کنڈیشننگ کے  سربراہ راجا عبدالحفیظ  اور راجا سعید انقلابی  شامل تھے۔اس موقع پر  تحریری درخواست بھی دی جس پر وزیر امور کشمیر نے مذکور روڈ کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کے احکامات بھی جاری کئیے۔وفد نے وفاقی وزیر امور کشمیر کا شکریہ ادا کیا۔

تحریک ری کنڈیشننگ کے راجا عبدالحفیظ نے وزیر امور کشمیر کو باغ وویمن یونیورسٹی تا سدھن گلی روڈ کی خستہ حالی پر تفصیلی بریف کیا ۔اور مطالبہ کیا کہ دفاعی و سیاحتی روڈ کی ری کنڈیشننگ کا منصوبہ اے ڈی پی میں شامل کر کے فنڈز مختص کئیے جائیں۔

راجا عبدالحفیظ نے بتایا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور مقامی وزرا حکومت کو بھی اس روڈ کی ری کنڈیشننگ کے لیے درخواست دی ہوئی ہے جس پر انہوں نے بھی یقین دہانی کروائی ہوئی کہ یہ اس روڈ کے لیے فنڈز مختص کریں گے ۔۔