مضبوط و مستحکم پاکستان ہی تحریک ازادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے، فہیم کیانی، محمد غالب


اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب تحریک کشمیر  برطانیہ کے صدرراجہ فہیم کیانی  نے کہا ہے کہ مملکت خدادا پاکستان کی مضبوطی و استحکام کیلیے ہر پاکستانی و کشمیری کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا ایک مضبوط و مستحکم پاکستان تحریک ازادی  کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز و محور ہے  پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی مفادات کی تکمیل کررہے ہیں پوری قوم چودہ اگست  یوم جشن آزادی بھرپور انداز میں منائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ہے  محمد غالب نے کہا کہ مملکت خدادا پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آئی  تھی  ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کیلیے بے پناہ قربانیاں دی تھی ان قربانیوں کے نتیجے میں یہ ملک معرض وجود میں آیا انہوں نے کہا کہ   پاکستان کو مستحکم و مضبوط بنانے کیلیے ہر پاکستانی و کشمیری کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے اسے عدم استحکام کا شکار کرنے کیلیے سازشوں میں مصروف ہیں ہمیں متحد و منظم ہوکر ملک دشمن عناصر کی ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ  پاکستان ہماری امیدوں کا  مرکز و محور ہے قاہد حریت سید علی گیلانی کے اس نعرے  کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کو پورے عزم سے آگے بڑھانے اور  عملی جامہ پہنانے کی ضرورت  ہے  پاکستان دشمن قوتیں اسے کمزور کرنے عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلیے سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان  قوتوں کے ان مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت پورے یورپ اور دنیا بھر  میں مقیم کشمیری و پاکستانی   یوم آزادی پاکستان اس عہد کی تجدید کے ساتھ مناہیں گے کہ پاکستان کی سلامتی  و استحکام کیلیے متحد و منظم ہوکر اپنے  حصے کا کردار ادا کریں گے