مستونگ۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق

مستونگ +اسلام آباد(صباح نیوز)مستونگ کے قریب کھڈکوچہ کے علاقہ کنڈ عمرانی کے مقام پر 15 سے زائد مسلح افراد نے ڈی سی اور ڈسٹرکٹ چیرمین  پنجگور کے قافلے پر فائرنگ کردی۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے دوافراد زخمی ہوگئے۔ مستونگ کے قریب   نامعلوم افراد  نے قافلے پر  فائرنگ کردی ۔زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور اور رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی عبدالمالک بھی زخمی ہوئے، جنہیں کوئٹہ کے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں گرلز کالج سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، جس سے کالج کے گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ وزیرداخلہ  نے  فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی شہادت  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ محسن نقوی نے شہید ڈی سی ذاکر بلوچ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے وزیرداخلہ محسن نقوی کی فائرنگ سے زخمی  2 افراد عبدالملک  اور احمد جان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔انھوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی شہادت پر دلی رنج ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ نے شہادت کا اعلی رتبہ پایا۔فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔