جنوبی کشمیر میں حملہ،2 بھارتی فوجی ہلاک 4زخمی


 سری نگر— جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج اور کشمیری حریت پسندوں کے درمیان ایک جھڑپ میں دو بھارتی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں  جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے  ایک عام شہری شہید ہوگیا ہے۔

ضلع  اننت ناگ ضلع کے بالائی علاقوں میںہلن گاگرمنڈو جنگل میں بھارتی فوج نے گزشتہ روز کارروائی شروع کی تھی بھارتی فوج کی بھاری جمعیت  پیرا کمانڈوز مقامی پولیس نے علاقے کو گھرے میں لے کر فائرنگ کی تھی  بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو عام شہری زخمی ہوگئے ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  چل بسا۔

بھارتی فوجی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ علاقے میں موجود عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے چھے بھارتی فوجی زخمی ہوگئے ان میں سے دو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے