نفرت ختم کرنے کے لئے بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔ مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ آئین  کامذاق بنانے والوں کو سزادی جائے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی ،روزگارکی فراہمی اوراحساس محرومی ختم کرنے کیلئے حکومتی واشرافیہ کی جانب سے اب صرف دعوے واعلانا ت ہورہے ہیں بدقسمتی سے عوام تعلیم،صحت کی سہولیات ،روزگاراورکاروبارسے محروم ہیں۔ نفرت ختم کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ ،نوجوانوں کو روزگار ،سی پیک کے ثمرات دیکر لاپتہ افرادکو بازیاب کیا جائے طاقت کااستعمال ، فوجی آپریشن ،پولیس گردی اور دھمکیوں سے مسائل ،مشکلات نفرت اور احساس محرومی میں اضافہ ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے مسائل مشکلات کے حل ،بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں اضافے اور آئی پی پیزظالمانہ معاہدوں کے خلاف پندرہ دن اسلام آبادمیں دھرنا دیا اب ڈیڑھ ماہ میں حکومت بتدریج مطالبات پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔جماعت اسلامی ہی واحد جمہوری عوامی انقلابی پارٹی ہے جو عوامی مسائل مشکلات کواجاگراورحل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کر رہی ہے ۔بجلی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو گھر کی چیزیں بیچنے پر مجبور کر دیے ۔کم آمدنی والوں کی تومشکلات پہلے مہنگائی نے بڑھا دیے اور اب تو سرمایہ دار بھی بجلی قیمتوں پر رورہے ہیں بلوچستان کی زراعت کو بجلی کی لوڈشیڈنگ،معیشت کومقتدرقوتوں اور حکمرانوں کی بدعنوانی نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے سیکورٹی اداروں نے بارڈرز،ساحل اور چیک پوسٹوں کو منافع بخش کاروبار بناد یا ایرانی پٹرول کی کم قیمت پرعوام کوفراہم کیے جائیں چیک پوسٹوں وبارڈرزپر سیکورٹی فورسزکے بھتہ نے ایرانی پٹرول چالیس روپے لیٹرسے دوسوچالیس روپے تک پہنچادیا ہے غیر قانونی تجارت وسمگلنگ کے بجائے قانونی طریقے سے کاروبار وتجارت کی راہ ہموار کی جائے تاکہ فائدہ قومی خزانے کے ذریعے قوم کو مل سکیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی لوڈشیڈنگ وقیمتیں فوری کم کریں50ڈگری سینٹی گریڈ سخت گرمی میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان،نظام زندگی تباہ اور معیشت کا بیٹرھ غرق کر دیا ہے ۔زیر زمین پانی کی سطح روزبروزگر رہی ہے نئے اور بڑی تعدادمیں ڈیمز بنانیپر توجہ نہ دی گئی تو ٹیو ویل سولرسسٹم پر منتقلی کے باوجودبلوچستان بنجر وخشک ہوجائے گا ۔ہر طرف مہنگائی بے روزگاری لوڈشیڈنگ اور مشکلات کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔حکومتی واشرافیہ مقتدرقوتوں کی شاہانہ اخراجات ،فضول خرچی ،بدعنوانی ،مفت خوری عروج پر ہیں۔جماعت اسلامی بجلی لوڈشیڈنگ ،قیمتوں ،ٹیکسزمیں اضافے اور آئی ایم ایف کے بجٹ کے خلا ف،آئی پی پیز ظالمانہ معاہدوں کو ختم کرنے کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں انشاء اللہ پوری قوم ڈیڑھ ماہ کے اندر بہت بڑامثبت فرق محسو س کریں گے#