سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4702ہوگئی ہے۔
جموں و کشمیر میں 23دنوں کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1500سے کم ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 73ہزار 920ٹیسٹ کئے گئے جن میں 29سفر کرنے والوں سمیت 1429افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد4لاکھ43ہزار 891ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 1429افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 607جبکہ کشمیر میں 822افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 822افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 818افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔