نیویارک—اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر عالمی ادارے کا موقف تبدیل نہیں ہوا،اس تنازعے کا حتمی حل یواین او کی قراردوں کے مطابق ہی ہوسکتا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق عزیز نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کا موقف بدستور قائم ہے،اسے عالمی ادارے کے چارٹر کے تحت اس انداز میں حل کیا جانا چاہیے جس میں وہاں کے لوگوں کے انسانی حقوق کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا۔
ہو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال اور 5 اگست کو بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کے الحاق کے بعد وہاں کے لوگوں پر مسلسل مصائب بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فرحان حق عزیز نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق 1972 کا شملہ معاہدہ بھی موجود ہے ۔