مظفرآباد(صباح نیوز)مظفرآباد راولپنڈی روڈ گجر کوہالہ کنیر کس حدود خیبرپختونخواکے مقام پر بے قابو ٹرک سیاحوں اور دیگرراہگیروں پر چڑ ھ گیا۔ جس کے نتیجے میں دوخواتین سمیت تین افراد جاںبحق جبکہ دوزخمی ہوگئے۔ سیاحوں کاتعلق صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزگجرکوہالہ کنیرکس کے مقام پرایک ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے تین گاڑیوں کے اوپر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت ایک مرد جانبحق اور دو زخمی ہو گے۔زخمی ہونے والوں کا تعلق خانیوال پنجاب کی تحصیل عبدالحکیم سے ہے جو سیروتفریح کیلئے مری آئے تھی۔
جاںبحق ہونے والوں میں نعیم صادق، سمیرا نعیم اور انبیہ نعیم شامل ہیں تینوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سامان سے لوڈٹرک بے قابو ہو کر سوزوکی پرچڑھ دوڑا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 موقع پر پہنچ گئی۔ ٹورسٹ پولیس گجر کوہالہ نے فوری موقع پر پہنچ کر ریسکیو کیا۔ ریسکیو 1122 نے دو ایمبولینس موقع پر روانہ کیں۔ زخمی وجانبحق افراد کو مقامی افراد اور ٹورسٹ پولیس نے ریسکیو کیا۔زخمی اور جاںبحق ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مری منتقل کردیاگیا۔ دریں اثناء چلہانہ شاہرائے نیلم پرٹیوٹا اور مزدہ اورٹرک کے درمیان تصادم ،جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال ریفر کردیاگیا۔