مودی کے اقدامات سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑھ رہاہے، ڈاکٹرمحمد مشتاق خان


مظفرآباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ نریند مودی کے 5اگست کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑھ رہاہے،مسئلہ کشمیر چارایٹمی طاقتوں کے درمیان فلش پوائنٹ ہے، مودی حالات کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،نریندمودی یہ ذہن سے نکال دے کہ وہ طاقت کی بنیادپر کشمیریوں کو غلام رکھ سکے گا،کشمیراور فلسطین کی آزادی کے بغیر دنیا میں امن محض خواب رہے گا،اسلام آبادا ور مظفرآباد کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں تو  کشمیردنوں میں آزاد ہوسکتاہے،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیرکی پشتیبان اور ترجمان ہے،کسی کو تحریک آزادی سے بے وفائی نہیں  کرنے دے گی۔

ان خیالات ان نے مولانا عبدالقادر ندیم مرحوم کی یاد میں منعقدہ اتحادامت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،صدر جمعیت اتحاد علماء مولانا منیر ضیائ،امیر ضلع راجہ آفتاب احمد،مولانا حمید الدین برکتی،مولانا عبدالماجد توحیدی،مولا نا صدیق،مولانا سرفرازاسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،

اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت ااسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ مولانا عبدلقادرندیم کی دینی اور سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،مولانا عبدالقادر ندیم مرحوم داعی تھے اورقرآن کے پیغام کو گھرگھر پہنچایا،مخلوق کو قرآن کے ساتھ وابستہ کیا،جماعت اسلامی ان کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،آج امت جن مشکلات ومصائب کا شکار ہے اس کی  بڑی وجہ اتحاد کا نہ ہونا ہے امت کی طاقت باہم اتحاد اور اتفاق میں ہے،جماعت اسلامی اتحاد اور اتفاق کی دعوت دیتی ہے ،امت کے علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت کے اندراتفاق اور اتحاد پیدا کرے،جمعیت اتحاد علماء اسی مقصد کے لیے قائم کی گئی ہے وہ علماء کو جوڑے ۔