اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے دنیا پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی رکوائے۔
مشعال ملک نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیراور فلسطین کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہوتا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی ہندوں کو کشمیرمیں ڈومیسائل دیئے جا رہے ہیں، کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا جارہا ہے، پہلے دس لاکھ بھارتی فوج اور اب 50 لاکھ ہندوں کو بسایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ دنیا ہندوتوا دہشت گردوں کی قابض حکومت کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی کو روکے