کراچی(صباح نیوز)ملک کے زرمبادلہ زخائر میں 2 ارب ڈالر سے زائد کمی آ گئی۔ ملک کے مجموعی ذخائر 22 ارب 84 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔ ایک ماہ کے دوران دو ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر کے ذخائر کم ہوئے۔ ملک کے مجموعی ذخائر چوبیس ارب ستائیس کروڑ ڈالر سے کم ہو کر بائیس ارب چوراسی لاکھ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر سترہ ارب پچیاسی کروڑ ڈالر سے گر کر پندرہ ارب بہتر کروڑ کی سطح پر آچکے ہیں جسکی وجہ سے روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق قرضوں کی ادائیگی اور تجارتی خسارے میں اضافے کے سبب زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے تاہم آئی ایم سے ایک ارب ڈالر فنڈ ملنے کے بعد ملک کے مجموعی زخائر تیئس ارب ڈالرز ہونے کی توقع ہے