وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کے 13 اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کے 13 اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی۔ ایک نجی ٹی وی نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی پاورڈویژن کے13 اداروں کی نجکاری کرنے کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ کل 13 میں سے 9 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ الیکٹرک اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی نجکاری فہرست میں شامل نہیں ہیں۔وفاقی کابینہ نیجنکوز کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔اس کے علاوہ پاور ہولڈنگ لمیٹیڈ، سی پی پی اے سمیت 6 اداروں کو قومی اہمیت کے ادارے قرار دینے کی منظوری دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کے 4 اداروں کی تنظیم نو کی منظوری دی جس کے تحت کوئٹہ الیکٹرک، ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی، این ٹی ڈی سی اور نیسپاک کی تنظیم نو کی جائے گی