لندن(صباح نیوز)تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب اور تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے اپیل کی ہے کہ تارکین وطن پوری دنیا میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ آج فقیدالمثال اظہار یکجہتی کریں۔دنیا میں انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ہندوستان نے 2کروڑ کشمیریوں کا حق حق خودارادیت تصب کر رکھا ہے عالمی برادری نے کشمیریوں کو صمانت دی تھی کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ ہندوستان کی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہورہء ہے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہی ہے۔کالے قوانین کی آڑ میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو بچائے اور ان کا حق دلائے کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیوں نے اپنی اپنی رپورٹس میں کھل کے اظہار کیا ہے ہندوستان کی قابض افواج جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت کشمیریوں کو قتل کررہی ہے۔انھون نے کہا کہ عالمی برادری ہندوستان پر دباو بڑھائے تاکہ ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق فراہم کرے۔