کشتواڑ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم چھ افراد جان بحق


سری نگر: ضلع کشتواڑ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم چھ افراد جان بحق ہو گئے ہیں ۔ حادثہ ضلع کشتواڑ کے علاقے کیشوان میں پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جان بحق ہو ئے جبکہ ایک زخمی ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ بیٹھا۔جاں بحق افراد کی شناخت 29 سالہ محمد ارخان، 29 سالہ عبدالرحمان، 42 سالہ عبداللطیف، 22 سالہ عطا محمد، 45 سالہ انعام اور 18 سالہ ضمیر کے نام سے ہوئی ہے۔۔کے پی آئی کے مطابق  معلوم ہوا ہے کہ  مرنے والے ناگنی گڑھ کے رہائشی تھے اور کشتواڑ سے گھر پہنچنے ہی والے تھے کہ محض چند گز پہلے گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی اور گاڑی میں سوار کوئی بھی فرد زندہ نہ بچ پایا۔