امریکی شہریوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر ولداخ کا سفر نہ کرنے کی ہدایت


واشنگٹن—امریکہ نے اپنے شہریو ں کو تشدد زدہ بھارتی ریاست منی سمیت ملک کے دیگر علاقوں کے علاوہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر اور لداخ کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ایڈوائزری میں ان علاقوں میں بڑھتے ہوئے خطرات کا ذکر کرتے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں جانے سے گریز کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ منی پور ، مقبوضہ جموں وکشمیر لداخ اور دیگر علاقوں میں بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے ان علاقے کے سفر سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔