سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے کپواڑہ اور پونچھ اضلاع میں دو الگ الگ حملوں میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔
کے پی آئی کے مطابق بدھ کے روز بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں کے علاقے ترمخان لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی اس دوران فوج نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا ۔ علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی بھی مار ا گیا بھارتی فوج نے علاقے میں منگل کے روز آپریشن شروع کیا تھا۔
بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق کپواڑہ میں جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک نان کمیشنڈ آفیسر(این سی او) ہلاک ہو گیا ہے ۔ ادھر مقبوضہ پونچھ کی کر شا گھاٹی سیکٹر میں زخمی ہونے والا ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ہے ۔ بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق فوجی اہلکار مقبوضہ پونچھ کی کر شا گھاٹی سیکٹر بٹل میں حملہ آووروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔