سونے کی قیمت میں 1000 روپے فی تولہ اضافہ


کراچی(صباح نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا  ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  24قیراط تولہ سونے کی قیمت 1000روپے بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 51 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونیکا فی اونس بھاو 2 ڈالر بڑھ کر 2382 ڈالر ہے۔